وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کاسوسائٹی آف پٹرولیم انجینئرز کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ حکومت تیل و گیس کے شبعے کی ترقی کے لئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل پیرا ہے، گیس کی ملکی پیداوار میں سالانہ پانچ سے سات فیصد کمی ہو رہی ہے، تیل و گیس کی تلاش کے لئے 35 سے 40 نئے بلاکس کمپنیوں کو دیئے جائیں گے، شیل گیس …

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ حکومت تیل و گیس کے شبعے کی ترقی کے لئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل پیرا ہے، گیس کی ملکی پیداوار میں سالانہ پانچ سے سات فیصد کمی ہو رہی ہے، تیل و گیس کی تلاش کے لئے 35 سے 40 نئے بلاکس کمپنیوں کو دیئے جائیں گے، شیل گیس کی تلاش کا کام آئندہ ماہ شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں سوسائٹی آف پٹرولیم انجینئرز کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام آئل ریفائنریوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور اس وقت جو ٹیکنالوجی ان میں استعمال ہو رہی ہے وہ پرانی ہے، ریفائنریوں کو مرمت کے لئے بند کرنے کا عمل مرحلہ وار ختم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو نئی ریفائنریوں کے قیام پر بھی کام ہو رہا ہے، گیس کی طلب پوری کرنے کے لئے ایل این جی کی درآمد جاری رہے گی۔ توانائی کی فراہمی کو بہتر بنانے اور ملکی ترقی کے لئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔