وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی بل گیٹس سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بل گیٹس سے منگل کو ملاقات کی۔ وزیراعظم کے معاون برائے صحت نے بل گیٹس ملینڈا فاﺅنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس کو پولیو کے خاتمہ اور ٹیکہ جات پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بل گیٹس فاو¿نڈیشن کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پولیو …

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بل گیٹس سے منگل کو ملاقات کی۔ وزیراعظم کے معاون برائے صحت نے بل گیٹس ملینڈا فاﺅنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس کو پولیو کے خاتمہ اور ٹیکہ جات پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بل گیٹس فاو¿نڈیشن کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پولیو کے خاتمہ کے حوالہ سے بہتر مستقبل کےلئے پرعزم ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بل گیٹس نے حکومت پاکستان کی بیماریوں کے خاتمہ کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں بل گیٹس فاو¿نڈیشن اپنا تعاون جاری رکھے گی۔