وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کی وفاقی محتسب کشمالہ طارق سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے بدھ کو وفاقی محتسب کشمالہ طارق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خواتین کے وراثتی حقوق کے حوالہ سے آڈریننس پر عملدرآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے وراثتی حقوق کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی محتسب کو ہر ممکن مدد …

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے بدھ کو وفاقی محتسب کشمالہ طارق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خواتین کے وراثتی حقوق کے حوالہ سے آڈریننس پر عملدرآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے وراثتی حقوق کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی محتسب کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ وفاقی محتسب کو اس ضمن میں افرادی قوت فراہم کرنے کے حوالہ سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف نے کہا کہ خواتین کے وراثتی حقوق کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ اور پولیس کو ہدایات جاری کرنے کا اختیار محتسب کے پاس ہو گا۔