اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے چار سالہ برآمدی معاہدہ کے تحت انڈونیشیاءکو 15ہزار ٹن چاول کی برآمد کیلئے پہلے ٹینڈر کو حتمی شکل دی ہے، جسکے تحت انڈونیشیاءکو 5 ہزار ٹن باسمتی اور 10ہزار ٹن نان باسمتی چاول برآمد کئے جائیں گے۔ آسیان ممالک کے علاوہ پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے جو انڈونیشیاءکو چار سال کے دوران 10 …

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے چار سالہ برآمدی معاہدہ کے تحت انڈونیشیاءکو 15ہزار ٹن چاول کی برآمد کیلئے پہلے ٹینڈر کو حتمی شکل دی ہے، جسکے تحت انڈونیشیاءکو 5 ہزار ٹن باسمتی اور 10ہزار ٹن نان باسمتی چاول برآمد کئے جائیں گے۔ آسیان ممالک کے علاوہ پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے جو انڈونیشیاءکو چار سال کے دوران 10 لاکھ ٹن چاول برآمد کرے گا جس سے تقریبا چالیس کروڑ ڈالر کے زر مبادلہ کی وصولی متوقع ہے۔








