اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس عالمگیر اور پی 3 سی ائیر کرافٹ نے ترکی میں منعقدہ بین الاقوامی بحری مشقوں میں شرکت کی، یہ مشقیں 9 سے 21 نومبر تک بحیرہ روم میں منعقد ہوئیں، پاکستانی جہازوں نے ترک بحریہ کے ساتھ مشرقی بحیرہ روم میں منعقدہ پاکستان اور ترکی کے مابین دوطرفہ مشق میں بھی بھرپور شرکت کی۔ ترجمان …
پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس عالمگیر اور پی3 سی ائیر کرافٹ کی ترکی میں بین الاقوامی بحری مشقوں میں شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس عالمگیر اور پی 3 سی ائیر کرافٹ نے ترکی میں منعقدہ بین الاقوامی بحری مشقوں میں شرکت کی، یہ مشقیں 9 سے 21 نومبر تک بحیرہ روم میں منعقد ہوئیں، پاکستانی جہازوں نے ترک بحریہ کے ساتھ مشرقی بحیرہ روم میں منعقدہ پاکستان اور ترکی کے مابین دوطرفہ مشق میں بھی بھرپور شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشقوں میں بارہ سے زائد ممالک کی افواج نے شرکت کی جس کا مقصد مختلف مہارتوں اور باہمی حربی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔ پاک بحریہ خطے کی میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کرتی رہی ہے۔ ترکی کی بندرگاہ اکساز کے دورے کے دوران پی این ایس عالمگیر پر استقبالیے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ استقبالیہ میں ترک بحریہ کے اعلی حکام، پاکستانی کمیونٹی، بحری مشقوں میںشریک دوسرے جہازوں کے افسران، سفارتی اور مقامی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس دورے کے دوران کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیر پر پاکستان کے اصولی موْقف پر بھی بین الاقوامی برادری کی توجہ مبذول کرائی گئی۔








