اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائززڈویلپمینٹ اتھارٹی (سمیڈا) نے خیبر پختونخوا میں صنعتی بحران ست متاثرہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کی بحالی کیلئے 18.035 ملین روپے کی گرانٹ جاری کی ہے۔ خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطابق ملٹی ڈونرز ٹرسٹ فنڈ کے تحت صوبے کے 28 متاثرہ صنعتی یونٹس کیلئے مالی معاونت کی فراہمی …
سمیڈا نے خیبر پختونخوا میں صنعتی بحران ست متاثرہ ایس ایم ایز کی بحالی کیلئے 18.035 ملین روپے کی گرانٹ جاری کر دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائززڈویلپمینٹ اتھارٹی (سمیڈا) نے خیبر پختونخوا میں صنعتی بحران ست متاثرہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کی بحالی کیلئے 18.035 ملین روپے کی گرانٹ جاری کی ہے۔ خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطابق ملٹی ڈونرز ٹرسٹ فنڈ کے تحت صوبے کے 28 متاثرہ صنعتی یونٹس کیلئے مالی معاونت کی فراہمی سے بنیر، سوات اور مالاکنڈ ڈویژن کے متاثرہ صنعتی اداروں کی بحالی میں مدد ملے گی۔ ایس ایم ایز کی بحالی سے صوبے میں صنعتی سرگرمیوں کے فروغ ، بے روزگاری کے خاتمے اور معاشی ترقی میں معاونت حاصل ہو گی۔








