پی ایف سی کے زیر اہتمام 11ویں 3 روزہ بین الاقوامی میگا ایکسپو ( کل) لاہور میں شروع ہوگی

لاہور ۔ 21 نومبر (اے پی پی) پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) ایکسپو سنٹرلاہور میں ملکی ساختہ فرنیچر کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے کے لئے آج سے 3 روزہ 11 ویں ''میگا ایکسپو 2019 '' کا انعقاد کر رہی ہے جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس نمائش میں اعلیٰ معیار کے پاکستانی فرنیچرکی تیاری سے متعلق حیرت انگیز صلاحیتوں کو نمایاں کیا جائے …

لاہور ۔ 21 نومبر (اے پی پی) پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) ایکسپو سنٹرلاہور میں ملکی ساختہ فرنیچر کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے کے لئے آج سے 3 روزہ 11 ویں ”میگا ایکسپو 2019 ” کا انعقاد کر رہی ہے جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس نمائش میں اعلیٰ معیار کے پاکستانی فرنیچرکی تیاری سے متعلق حیرت انگیز صلاحیتوں کو نمایاں کیا جائے گا ۔ نمائش میں شرکت کے لئے چین ، اٹلی ، برطانیہ ، ترکی ، ہانگ کانگ ، بلغاریہ ، ڈنمارک ، تھائی لینڈ اور بینکاک سے وفود صوبائی دارارلحکومت پہنچ رہے ہیں جبکہ دیگر ممالک سے بھی مہمانوں کی آمد متوقع ہے ۔اس میگا ایونٹ میں حکومتی شخصیات ، سفارت کار ، سرکردہ تاجر ، فرنیچر انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز بھی شرکت کریں گے۔ تقریب میں 100 کے قریب برانڈز کی نمائش ہو گی جبکہ 70 سے زائد سرکردہ مقامی کمپنیاں اور ڈیزائنرز اپنی مصنوعات پیش کریں گے ۔ توقع ہے کہ حسب سابق اڑھائی سے تین لاکھ لوگ اس میگا نمائش میں آئیں گے۔ فرنیچر کی خریداری میں دلچسپی لینے والوں کے لئے مختلف اشیا ء پر 40 فیصد تک خصوصی رعایت کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔اس نمائش میں نوجوان ڈیزائنرز کو مارکیٹ کے رجحانات سے واقفیت اور پیشہ ورانہ اہلیت کے حامل ماہرین سے استفادہ کا موقع بھی ملے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان فرنیچر کونسل کے پلیٹ فارم سے چھوٹے ، درمیانے اوراعلیٰ درجے کا فرنیچر تیار کرنے والی تمام کمپنیوں کو اپنی تیار کردہ اشیاء متعارف کرانے کا موقع ملتا ہے۔پی ایف سی کا بنیادی مقصد صنعت دوستانہ قانون سازی کا فروغ ، سپلائی چین کو بہتر بنانا ، پاکستانی فرنیچر کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانا ، ہنر مند انسانی وسائل میں اضافہ، مینوفیکچرنگ ٹیکنا لوجی میں بہتری اور مصنوعات کے معیار کو برقرار رکھنا ہے۔

مزید خبریں