ڈھاکہ ۔ 21 نومبر (اے پی پی) بنگلہ دیش کی ایمرجنگ ٹیم اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ بنگلہ دیش نے افغانستان کی ایمرجنگ ٹیم کو دوسرے سیمی فائنل میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، فاتح ٹیم نے 229 رنز کا مطلوبہ ہدف 39.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سومیا سرکار نے 61 اور کپتان …
بنگلہ دیش ٹیم اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

مزید خبریں
ڈھاکہ ۔ 21 نومبر (اے پی پی) بنگلہ دیش کی ایمرجنگ ٹیم اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ بنگلہ دیش نے افغانستان کی ایمرجنگ ٹیم کو دوسرے سیمی فائنل میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، فاتح ٹیم نے 229 رنز کا مطلوبہ ہدف 39.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سومیا سرکار نے 61 اور کپتان نجم الحسین نے 59 رنز بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، افغانستان کے دارویش رسولی نے 114 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کے کام نہ آسکی، سومیا سرکار کو آل راﺅنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جمعرات کو ڈھاکہ میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میچ میں افغانستان ایمرجنگ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بناکر بنگلہ دیش ایمرجنگ ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 229 رنز کا ہدف دیا۔ دارویش رسولی نے 128 گیندوں پر 7 چھکون اور 7 چوکوں کی مدد سے 114 رنز کی اننگز کھیلی، وحید اللہ شفیق 34 اور طارق 33 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ بنگلہ دیش ایمرجنگ کی جانب سے حسن محمود اور سومیا سرکار نے تین، تین جبکہ تنویر اسلام نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں بنگلہ دیشی ایمرجنگ ٹیم نے سومیا سرکار اور کپتان نجم الحسین کی نصف سنچریوں کی بدولت مطلوبہ ہدف 39.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے دوسرا سیمی فائنل میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا۔ سومیا سرکار نے 61 اور کپتان نجم الحسین نے 59 رنز بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ آفف حسین ناقابل شکست 45 اور یاسر علی ناقابل شکست 38 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ افغانستان کے عبدالوسی نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ سومیا سرکار کو آل راﺅنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔








