ملک و قوم کا مستقبل اقتصادی راہداری سے وابستہ ہے، میاں زاہد حسین

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدر اورسندھ کے سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ملک و قوم کا مستقبل اقتصادی راہداری سے وابستہ ہے جس میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ چین کی حکومت اور کمپنیوں کو مایوس نہ ہونے دیا جائے اورکسی بھی مسئلے کو اس منصوبہ کی بروقت تکمیل میں رکاوٹ …

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدر اورسندھ کے سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ملک و قوم کا مستقبل اقتصادی راہداری سے وابستہ ہے جس میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ چین کی حکومت اور کمپنیوں کو مایوس نہ ہونے دیا جائے اورکسی بھی مسئلے کو اس منصوبہ کی بروقت تکمیل میں رکاوٹ نہ بننے دیا جائے۔ میاں زاہد حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کرکے ابتدائی طور پرپاکستان میں چھ سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والے ملک نے امسال سرمایہ کاری بڑھانے کے بجائے صرف12.9 ملین ڈالرتک کیوں گھٹا دی۔

Leave a Reply