انٹر بینک، روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہوگیا

کراچی۔ 21 نومبر (اے پی پی) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں9پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید155.37روپے سے کم ہو کر155.28روپے اورقیمت فروخت155.47روپے سے کم ہو کر155.38روپے ہوگئی …

کراچی۔ 21 نومبر (اے پی پی) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں9پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید155.37روپے سے کم ہو کر155.28روپے اورقیمت فروخت155.47روپے سے کم ہو کر155.38روپے ہوگئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت فروخت بڑھ کر155.50روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں20پیسے جبکہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں55پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میںیوروکی قیمت خرید171.30روپے سے بڑھ کر171.50روپے اور قیمت فروخت 172.80 روپے سے بڑھ کر173روپے ہوگئی۔اسی طرح برطانوی پاونڈکی قیمت خرید199.75روپے سے بڑھ کر 200.30 روپے اورقیمت فروخت201.25روپے سے بڑھ کر201.80روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید21.80روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔سعودی ریال کی قیمت خرید 41.25روپے سے بڑھ کر41.30روپے اورقیمت فروخت41.50روپے سے بڑھ کر41.60روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.25روپے سے بڑھ کر42.30روپے اورقیمت فروخت42.50روپے سے بڑھ کر42.60روپے ہوگئی۔

مزید خبریں