پاکستان اسٹاک ایکس چینج، کاروباری ہفتے کا اختتام مثبت زون میں ہوا،کے ایس ای 100 انڈیکس میں 824.46پوائنٹس کا اضافہ

کراچی۔ 22 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں میں کاروباری ہفتے کا اختتام مثبت زون میں ہوا، دور وزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو ریکوری آئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 824.46پوائنٹس کے اضافے سے 37925.79پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا، کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 4.50فیصدزائد رہا جبکہ79.94 فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ …

کراچی۔ 22 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں میں کاروباری ہفتے کا اختتام مثبت زون میں ہوا، دور وزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو ریکوری آئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 824.46پوائنٹس کے اضافے سے 37925.79پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا، کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 4.50فیصدزائد رہا جبکہ79.94 فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ سرمایہ میں ایک کھرب 31ارب 83کروڑ37لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ روزکاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات کے دوران کے ایس ای100انڈیکس37ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 36955پوائنٹس کی سطح پر آگیا تھا تاہم بعد ازاںمنافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں گرنے سے پرکشش سطح پر آنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بروکریج ہاوسز اور مالیاتی ادارے متحرک ہوگئے جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس37949پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا، بعد میں مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 824.46پوائنٹس کے اضافے سے 37925.79پوائنٹس پر بندہوا۔ اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 424.46پوائنٹس کے اضافے سے17531.27پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 1540.45پوائنٹس اضافے سے 61513.51پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 488.55پوائنٹس اضافے سے 26858.79پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر374کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے299کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں اضافہ 63کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ12کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میںایک کھرب 31ارب 83کروڑ37لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 72کھرب47ارب88 کروڑ83لاکھ روپے ہوگئی۔جمعہ کو مجموعی طور پر24 کروڑ30لاکھ41ہزارشیئرزکا کاروبارہواجوجمعرات کی نسبت ۱یک کروڑ4لاکھ71ہزار شیئرزائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاو¿ کے حساب سے کولگیٹ پامولو کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 89.97روپے اضافے سے1939.98روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت76.01روپے اضافے سے6398روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی سیپ ہائرکے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت27.50روپے کمی سے 522.50روپے اورفلپ موریس کے حصص کی قیمت19.76روپے کمی سے 2334.99روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری لحاظ سے ٹی آر جی پاکستان ،پاک الیکٹران ،بینک آف پنجاب ،پی ٹی سی ایل ،کے الیکٹرک ،میپل لیف ،اتفاق آئرن ،پاک انٹر بلک اورانٹر اسٹیل کے حصص سرفہرست رہے ۔

مزید خبریں