کراچی۔ 22 نومبر (اے پی پی) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر22 پیسے مہنگا ہوگیا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کی قدر مستحکم رہی جب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں22پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں …
انٹربینک مارکیٹ، پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر22 پیسے مہنگا ہو گیا

مزید خبریں
کراچی۔ 22 نومبر (اے پی پی) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر22 پیسے مہنگا ہوگیا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کی قدر مستحکم رہی جب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں22پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.28روپے سے بڑھ کر155.50روپے اورقیمت فروخت155.38روپے سے بڑھ کر155.60روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید155.20روپے اور قیمت فروخت155.50روپے مستحکم رہی۔ دیگر کرنسیوں میں یوروکی قدر میں50پیسے کی کمی ہوئی جبکہ برطانوی پاونڈکی قدر میںایک روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میںیوروکی قیمت خرید171.50روپے سے کم ہو کر171روپے اورقیمت فروخت173روپے سے کم ہو کر172.50روپے ہوگئی۔برطانوی پاﺅنڈکی قیمت خرید200.30روپے سے کم ہو کر199.30روپے اورقیمت فروخت201.80روپے سے کم ہو کر200.80روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قیمت خرید21.80روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پربرقرار رہی۔ سعودی ریال کی قیمت خرید41.30روپے اورقیمت فروخت41.60روپے برقرار رہی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.30روپے اورقیمت فروخت42.60روپے مستحکم رہی۔








