کراچی۔ 22 نومبر (اے پی پی) انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2 ڈالرکا اضافہ ہوا تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مستحکم رہی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کوانٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالرکے اضافے سے بڑھ کر1471ڈالرہوگئی تاہم اس کے برعکس کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی …
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مستحکم

مزید خبریں
کراچی۔ 22 نومبر (اے پی پی) انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2 ڈالرکا اضافہ ہوا تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مستحکم رہی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کوانٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالرکے اضافے سے بڑھ کر1471ڈالرہوگئی تاہم اس کے برعکس کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے85850روپے اوردس گرام سونے کی قیمت73603روپے برقرار رہی۔چاندی کی فی تولہ قیمت بھی1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم رہی۔








