نیویارک ۔ 25 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گیٹرس نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملے کی مذمت کی ہے ۔اقوام متحدہ ذرائع کے مطابق اس واقعہ میں عالمی ادارے کا ایک ملازم ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے تھے ۔ سیکرٹری جنرل نے متاثرہ خاندانوں سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی …
کابل دھماکے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کااظہار مذمت

مزید خبریں
نیویارک ۔ 25 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گیٹرس نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملے کی مذمت کی ہے ۔اقوام متحدہ ذرائع کے مطابق اس واقعہ میں عالمی ادارے کا ایک ملازم ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے تھے ۔ سیکرٹری جنرل نے متاثرہ خاندانوں سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔ سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈجیرک کے جاری کردہ بیان کے مطابق انٹونیو گیٹرس نے افغان حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ملزمان کی نشاندہی اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں ۔ انہوں نے افغانستان میں پائیدار امن اور ترقی کے لئے افغان حکومت اور عوام کے ساتھ تعاون کے عزم کاایک بار پھر اعادہ کیا ۔ افغان وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق اس دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوئے جن میں 3عام شہری بھی شامل تھے ۔








