اقوام متحدہ ۔ 26 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ کرہ ارض پر کابن ڈائی آکسائڈ گیس کا اخراج ریکارڈ سطح کو پہنچ چکا ہے اور اس میں کمی کے کوئی اشارے نہیں ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق کاربن ڈائی آکسائڈ اور دیگر گرین ہاو¿س گیسیں قدرتی ماحول کی تباہی کا سب سے بڑا سبب ہیں۔ اقوام متحدہ کی اگلی ماحولیاتی کانفرنس آئندہ ہفتے اسپین …
گرین ہاو¿س گیسز کا اخراج بلند ترین سطح پرپہنچ گیا ہے، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 26 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ کرہ ارض پر کابن ڈائی آکسائڈ گیس کا اخراج ریکارڈ سطح کو پہنچ چکا ہے اور اس میں کمی کے کوئی اشارے نہیں ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق کاربن ڈائی آکسائڈ اور دیگر گرین ہاو¿س گیسیں قدرتی ماحول کی تباہی کا سب سے بڑا سبب ہیں۔ اقوام متحدہ کی اگلی ماحولیاتی کانفرنس آئندہ ہفتے اسپین کے شہر میڈرڈ میں منعقد ہونے جاری ہے، جس میں رکن ممالک مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ کاربن ڈائی آکسائڈ گیس فیکٹریوں اور گاڑیوں کے دھوئیں سے ہوا کو خراب کرتی ہیں اور مختلف بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔








