بیجنگ ۔ 26 نومبر (اے پی پی) چین میں رواں سال کے پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران سونے کی قدر میں اضافہ کے بعد اس کی تجارت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔چائنا گولڈ ایسوسی ایشن (سی جی اے) کے مطابق جنوری تا ستمبر 2019کے دوران شنگھائی فیوچرز ایکسچینج میں 70,800ٹن سونا خریدا گیا جس کا حجم گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں213.8 فیصد زیادہ ہے۔انہوں نے …
چین ، شنگھائی ایکسچینج میں سونے کی تجارت میں کئی گنا اضافہ

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 26 نومبر (اے پی پی) چین میں رواں سال کے پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران سونے کی قدر میں اضافہ کے بعد اس کی تجارت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔چائنا گولڈ ایسوسی ایشن (سی جی اے) کے مطابق جنوری تا ستمبر 2019کے دوران شنگھائی فیوچرز ایکسچینج میں 70,800ٹن سونا خریدا گیا جس کا حجم گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں213.8 فیصد زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان سودوں کی مالیت 3.2 ٹریلین ڈالر رہی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت268.4 فیصد زیادہ ہے۔ عالمی سطح پر رواں سال کے پہلے نو ماہ میں سونے کی اوسط قدر 1,367.41 ڈالر فی اونس رہی یعنی سونے کی قدر میں گزشتہ سال کی نسبت اس عرصہ میں 6.5 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔








