پاکستان اسٹاک ایکس چینج، کے ایس ای100انڈیکس 417.23پوائنٹس کی کمی سے 37795.05پوائنٹس پر بند

کراچی۔ 26 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزکاروبار حصص میں تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا۔ منگل کو کے ایس ای100انڈیکس 417.23پوائنٹس کی کمی سے38ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 37795.05پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ 61.90فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ہوا تاہم کاروباری حجم پیرکی نسبت 102.33فیصدزائد رہا۔ مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاورں کو 70ارب 9کروڑ50لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔نمایاں …

کراچی۔ 26 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزکاروبار حصص میں تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا۔ منگل کو کے ایس ای100انڈیکس 417.23پوائنٹس کی کمی سے38ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 37795.05پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ 61.90فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ہوا تاہم کاروباری حجم پیرکی نسبت 102.33فیصدزائد رہا۔ مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاورں کو 70ارب 9کروڑ50لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔نمایاں کاروباری لحاظ سے یونٹی فوڈز،فوجی فوڈز، پاک الیکٹران ،بینک آف پنجاب،ڈی جی خان سیمنٹ ، ٹی آر جی پاکستان،کے الیکٹرک ،پاک انٹر بلک ،انٹر اسٹیل اور میپل لیف کے حصص سرفہرست رہے ۔ گزشتہ روزکاروبار کا آغازمثبت زون میں ہوا اور پیر کو تیزی جاری رہنے کے بعد منگل کو بھی سرمایہ کار منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں سرگرم رہے جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس38568پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا تاہم بعد ازاں منافع کے حصول کے لئے حصص کی فروخت کے باعث انڈیکس 38ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 37535پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا اورکے ایس ای100انڈیکس 417.23پوائنٹس کی کمی سے 37795.05پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 256.29پوائنٹس کی کمی سے17391.67پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 634.89پوائنٹس کی کمی سے 61220.80پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس257.16پوائنٹس کی کمی سے 26805.46پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر378کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے133کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿میں اضافہ 234کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ11کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا۔ مندی کے سبب سرمایہ کاری مالیت میں70ارب 9کروڑ50لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر72کھرب32ارب1 کروڑ70لاکھ روپے ہوگئی۔قیمتوں کے اتارچڑھاو¿ کے حساب سے کولگیٹ پامولو کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 49.99روپے اضافے سے2049.99روپے اورہینو پاک موٹر کے حصص کی قیمت 23.13روپے اضافے سے511.33ہزارروپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فلپ موریس کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت 54.49روپے کمی سے2334.49روپے اور صنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت 36روپے کمی سے705روپے ہوگئی۔

مزید خبریں