کراچی۔ 26 نومبر (اے پی پی) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں3پیسے اور اوپن مارکیٹ میں10پیسے کی کمی ہوئی تاہم یورو کی قدر میں10پیسے کا اضافہ اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں3پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی …
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں کمی

مزید خبریں
کراچی۔ 26 نومبر (اے پی پی) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں3پیسے اور اوپن مارکیٹ میں10پیسے کی کمی ہوئی تاہم یورو کی قدر میں10پیسے کا اضافہ اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں3پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.35روپے سے کم ہو کر155.32 روپے اورقیمت فروخت155.45روپے سے کم ہو کر155.42روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے155.30روپے سے کم ہو کر155.20روپے اور قیمت فروخت155.60روپے سے کم ہو کر155.50روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میںیوروکی قدر میں10پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میںیوروکی قیمت خرید170.50روپے سے بڑھ کر170.60روپے اورقیمت فروخت172روپے سے بڑھ کر172.10روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاﺅنڈکی قیمت خرید199.20روپے مستحکم رہی اورقیمت فروخت20پیسے کے اضافے سے 200.50روپے سے بڑھ کر200.70روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید21.80روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پربرقرار رہی۔ سعودی ریال کی قیمت خرید41.30روپے مستحکم رہی اورقیمت فروخت41.45روپے سے بڑھ کر41.60روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.30روپے مستحکم رہی اورقیمت فروخت42.45روپے سے بڑھ کر42.60روپے ہوگئی۔








