سلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) متبادل ذرائع سے شفاف توانائی کے منصوبوں پر 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس سے 300 میگا واٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوگی۔ متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کیلئے مختلف کمپنیوں نے لائسینس کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق زینفا پاکستان نیو انرجی کمپنی صوبہ پنجاب میں شمسی توانائی سے …
متبادل ذرائع سے شفاف توانائی کے منصوبوں پر 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، ان منصوبوں سے 300 میگا واٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوگی

مزید خبریں
سلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) متبادل ذرائع سے شفاف توانائی کے منصوبوں پر 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس سے 300 میگا واٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوگی۔ متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کیلئے مختلف کمپنیوں نے لائسینس کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق زینفا پاکستان نیو انرجی کمپنی صوبہ پنجاب میں شمسی توانائی سے 100 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے 122 ملین ڈالر جبکہ صوبہ سندھ میں ویسٹرن انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ ہوا کی مدد سے 50 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے 116.2ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اسی طرح ٹرانس اٹلانٹک انرجی ہوا کی مدد سے 48.3میگا واٹ بجلی پیدا کرنے پر 110 ملین ڈالر اور سیاچن انرجی لمیٹڈ بھی ہوا سے 100 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے پر 119.4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ متبادل ذرائع سے شفاف اور سستی بجلی پیدا کر کے قومی گریڈ میں شامل کرنے سے توانائی کے مسائل کے خاتمہ اور قومی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی۔








