چاول کی برآمدات میں چارماہ کے دوران 43.76 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) ملک سے چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے ابتدائی چارماہ میں 43.76 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطبق جولائی سے اکتوبر2019ءکے عرصہ میں چاول کی برآمدات سے پاکستان کو 633.739 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 43.76 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے ابتدائی …

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) ملک سے چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے ابتدائی چارماہ میں 43.76 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطبق جولائی سے اکتوبر2019ءکے عرصہ میں چاول کی برآمدات سے پاکستان کو 633.739 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 43.76 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں چاول کی برآمدات سے پاکستان کو440.82 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مقداری لحاظ سے جاری مالی سال میں 11 لاکھ 41 ہزار334 میٹرک ٹن چاول برآمد کیا گیا، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 4 مہینوں میں 8 لاکھ 78 میٹرک ٹن چاول کی برآمد ریکارڈ کی گئی تھی۔اس عرصہ میں باسمتی چاول کی برآمد میں 55.32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جاری مالی سال میں باسمتی چاول کی برآمد سے پاکستان کو 256.81 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ مالی سال کے پہلے چارماہ میں باسمتی چاول کی برآمد سے پاکستان کو 165.35 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔دیگراقسام کی چاول کی برآمدات سے پاکستان کو376.92 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا۔

مزید خبریں