ٹوکیو ۔ 27 نومبر (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی نئی سربراہ نے جاپان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی عمر رسیدہ آبادی کی بہبودی لاگت برداشت کرنے کے لیے صارف ٹیکس کی شرح میں مزید اضافہ کرے۔آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے ٹوکیو میں یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ جاپان کو عالمی معاشی سست روی، عالمی معیشت کی غیر …
جاپان کو صارف ٹیکس کی شرح میں مزید اضافہ کرنا چاہیے، آئی ایم ایف

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 27 نومبر (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی نئی سربراہ نے جاپان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی عمر رسیدہ آبادی کی بہبودی لاگت برداشت کرنے کے لیے صارف ٹیکس کی شرح میں مزید اضافہ کرے۔آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے ٹوکیو میں یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ جاپان کو عالمی معاشی سست روی، عالمی معیشت کی غیر یقینی اور خود جاپان کے اپنے آبادیاتی رحجانات کی آزمائش کا سامنا ہو گا۔جاپان نے گزشتہ ماہ صارف ٹیکس کو بڑھا کر 8 سے 10 فیصد کیا ہے۔ جورجیوا نے کہا کہ آئی ایم ایف کو توقع ہے کہ 2019 میں جاپان کی حقیقی معاشی نمو 0.8 فیصد اور 2020 میں 0.5 فیصد رہے گی۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ صارف ٹیکس مرحلہ وار اضافے کے ساتھ 2030 تک 15 فیصد اور 2050 تک 20 فیصد کر دیا جانا چاہیے۔








