مقبوضہ کشمیر،بھارتی محاصرہ مسلسل 116ویں روز بھی جاری، غیر یقینی کی صورتحال برقرار

سرینگر۔ 28نومبر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل116ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ جاری ہے جس کی وجہ سے وادی کشمیر میں خوف وہراس کا ماحول اورغیر یقینی کی صورتحال برقرار ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میںدفعہ 144کے مسلسل نفاذ کے باعث معمولات زندگی مسلسل مفلوج ہیں۔ زیادہ تر دکانیں اورتجارتی مراکزبند ہیں جبکہ سکولو ں اور دفاتر میں حاضری کم ہے۔ انٹرنیٹ ، ایس ایم ایس …

سرینگر۔ 28نومبر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل116ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ جاری ہے جس کی وجہ سے وادی کشمیر میں خوف وہراس کا ماحول اورغیر یقینی کی صورتحال برقرار ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میںدفعہ 144کے مسلسل نفاذ کے باعث معمولات زندگی مسلسل مفلوج ہیں۔ زیادہ تر دکانیں اورتجارتی مراکزبند ہیں جبکہ سکولو ں اور دفاتر میں حاضری کم ہے۔ انٹرنیٹ ، ایس ایم ایس اور پری پیڈ موبائل فون سروسز بھی بدستور معطل ہیں۔ بڑھتی ہوئی سردی نے بھی پہلے سے مشکلات کا شکار کشمیریوں کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔