بیرونی سرمایہ کاروں کے منافع کی اپنے ممالک میں منتقلی میں 4 ماہ کے دوران 10 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کی اپنے متعلقہ ممالک میں منتقلی میں مالی سال کے ابتدائی 4 مہینوں میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2019ء تک پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں نے منافع اورڈیوڈنڈ کی مد میں 548 ملین ڈالر اپنے متعلقہ …

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کی اپنے متعلقہ ممالک میں منتقلی میں مالی سال کے ابتدائی 4 مہینوں میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2019ء تک پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں نے منافع اورڈیوڈنڈ کی مد میں 548 ملین ڈالر اپنے متعلقہ ممالک منتقل کئے ، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں نے منافع اورڈیوڈنڈ کی مد میں 497 ملین ڈالر اپنے ممالک منتقل کئے تھے۔ان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کاتناسب 91 فیصد ہے۔دوسری طرف پورٹ فولیو سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والے سرمای کاروں کی جانب سے منافع کی منتقلی میں 37 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں پاکستان میں پورٹ فولیو بیرونی سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں نے منافع اورڈیوڈنڈ کی مد میں 49 ملین ڈالر اپنے ممالک منتقل کئے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پورٹ فولیو بیرونی سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں نے منافع اورڈیوڈنڈ کی مد میں 77.7 ملین ڈالر اپنے متعلقہ ممالک منتقل کئے تھے۔

مزید خبریں