سعودی عرب اور چین کی مشترکہ بحری مشقیں جاری

جدہ ۔ 28 نومبر (اے پی پی) سعودی عرب اور چین کی مشترکہ بحری مشقیں جدہ میں 'نیلی تلوار2019' کے عنوان سے کنگ فیصل سی بیس پر جاری ہیں۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق نیلی تلوار 2019 میں دونوں ملکوں کی بحری افواج نشانے بازی، ٹاور سے سریع الحرکت فورس اتارنے، 'سپر بوما طیارے' سے افواج پہنچانے، ٹاور اور طیارے سے حملے کرنے، دشمن کی نظروں سے اوجھل رہنے اور …

جدہ ۔ 28 نومبر (اے پی پی) سعودی عرب اور چین کی مشترکہ بحری مشقیں جدہ میں ‘نیلی تلوار2019’ کے عنوان سے کنگ فیصل سی بیس پر جاری ہیں۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق نیلی تلوار 2019 میں دونوں ملکوں کی بحری افواج نشانے بازی، ٹاور سے سریع الحرکت فورس اتارنے، ‘سپر بوما طیارے’ سے افواج پہنچانے، ٹاور اور طیارے سے حملے کرنے، دشمن کی نظروں سے اوجھل رہنے اور دشمن کو چکمہ دینے کی مشقیں کررہی ہیں۔رات کے وقت حملے، عمارتوں اور سمندری جہازوں کی ناکہ بندی، انفرادی طور پر پستول اور بندوقوں کے استعمال کی مہارتیں بھی حاصل کی جارہی ہیں۔ بحری ٹرانسپورٹ لائن کے تحفظ، جہاز رانی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کی کارروائی میں بھی دسترس پیدا کررہی ہیں۔ مشق کے دوران خطے کے امن و استحکام کے تحفظ کے لیے ضروری آپریشن میں بھی مہارت پیدا کی جا رہی ہے۔ چین اور سعودی عرب کی بحری افواج نئی مشقوں ذریعے باہمی تعاون اور باہمی اعتماد مضبوط بنا رہی ہیں۔