عالمی ادارہ صحت نے البانیہ میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردیں

اقوام متحدہ ۔ 28 نومبر (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے البانیہ میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر برائے یورپ ڈاکٹر پیروسکا اوسٹلین نے بتایا کہ قدرتی سانحہ کے بعد ہم نے سب سے پہلے مقامی طبی حکام کے تعاون سے لوگوں کی جانیں بچانے کے لئے کوششیں شروع کیں جہاں ڈبلیو ایچ او نے …

اقوام متحدہ ۔ 28 نومبر (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے البانیہ میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر برائے یورپ ڈاکٹر پیروسکا اوسٹلین نے بتایا کہ قدرتی سانحہ کے بعد ہم نے سب سے پہلے مقامی طبی حکام کے تعاون سے لوگوں کی جانیں بچانے کے لئے کوششیں شروع کیں جہاں ڈبلیو ایچ او نے اپنا عملہ تعینات کیا اور ہماری ٹیموں نے نقصانات کے جائزہ کے لئے مقامی حکام کے ہمراہ متاثرہ علاقہ ڈیورس کا دورہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں سینکڑوں لوگوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ البانیہ میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر رال گونزالز مونٹیرو نے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے میڈیکل ایمرجینسی کوآرڈینیشن سینٹر کی خدمات کو سراہا ہے۔ منگل کو البانیہ میں شدید زلزلہ سے جانی اور مالی نقصان ہوا ، ریکٹر سکیل پر زلزلہ کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی تھی ۔ حکام نے شدید متاثرہ علاقہ ڈیورس میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے ۔