کراچی۔ 28 نومبر (اے پی پی) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں2 پیسے کی کمی ہوئی اوراوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر مستحکم رہی جب کہ یورو ،سعودی ریال اور یو اے ای کی قدر میں کمی اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں2پیسے …
انٹربینک مارکیٹ، پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں کمی

مزید خبریں
کراچی۔ 28 نومبر (اے پی پی) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں2 پیسے کی کمی ہوئی اوراوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر مستحکم رہی جب کہ یورو ،سعودی ریال اور یو اے ای کی قدر میں کمی اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں2پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.30روپے سے کم ہو کر155.28روپے اورقیمت فروخت155.40روپے سے کم ہو کر155.38روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید155.40روپے اور قیمت فروخت155.70روپے مستحکم رہی ۔دیگر کرنسیوں میںیوروکی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے170.60روپے سے کم ہو کر170.50روپے اورقیمت فروخت172.10روپے سے کم ہو کر172روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاﺅنڈکی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے199.50روپے سے بڑھ کر200روپے اورقیمت فروخت201روپے سے بڑھ کر201.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.35روپے سے کم ہو کر41.30روپے اورقیمت فروخت41.65روپے سے کم ہو کر41.60روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.35روپے سے کم ہو کر42.30روپے اورقیمت فروخت42.65روپے سے کم ہو کر42.60روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید21.80روپے سے بڑھ کر22روپے اور قیمت فروخت23.00روپے سے کم ہو کر22.90روپے ہوگئی۔








