امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کر دی

واشنگٹن ۔ 29نومبر(اے پی پی) امریکہ نے افغان طالبان سے امن مذاکرات کی بحالی کی تصدیق کر دی ہے ۔امریکی صدر کی سرکاری رہائش وائٹ ہاؤس کے مطابق کابل کے بگرام ایئر بیس پر صدر اشرف غنی سے ملاقات کے بعد امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افغان طالبان امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنے پر آمادہ ہیں اور ہم نے اُن کے ساتھ بات چیت میں بہت بڑی کامیابی حاصل …

واشنگٹن ۔ 29نومبر(اے پی پی) امریکہ نے افغان طالبان سے امن مذاکرات کی بحالی کی تصدیق کر دی ہے ۔امریکی صدر کی سرکاری رہائش وائٹ ہاؤس کے مطابق کابل کے بگرام ایئر بیس پر صدر اشرف غنی سے ملاقات کے بعد امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افغان طالبان امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنے پر آمادہ ہیں اور ہم نے اُن کے ساتھ بات چیت میں بہت بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں فوجیوں کی تعداد 8600 یا اس سے بھی کم کرنا چاہتا ہے ۔