کراچی۔ 29 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر کاروبار حصص میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اور جمعہ کوکے ایس ای 500 پوائنٹس کے اضافے سے 39ہزار پوائنٹس کی بالائی حد بھی عبور کرگیا، تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 108 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ73.46فیصد …
پاکستان اسٹاک ایکس چینج، کے ایس ای100انڈیکس میں 581.38پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

مزید خبریں
کراچی۔ 29 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر کاروبار حصص میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اور جمعہ کوکے ایس ای 500 پوائنٹس کے اضافے سے 39ہزار پوائنٹس کی بالائی حد بھی عبور کرگیا، تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 108 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ73.46فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق بینکنگ، توانائی، سیمنٹ، فوڈز اور کیمیکل سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 38900، 39000، 39100 اور 39200 پوائنٹس کی 4 بالائی حدیں عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا۔کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کی وجہ سے ایک موقع پر انڈیکس 39452پوائنٹس کی بلند سطح کو بھی چھو گیا تھا، کے ایس ای100انڈیکس میں 581.38پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 38706.27پوائنٹس سے بڑھ کر 39287.65پوائنٹس پر جا پہنچا، اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 227.73پوائنٹس کے اضافے سے 17782.50پوائنٹس سے بڑھ کر 18010.25پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27439.12پوائنٹس سے بڑھ کر 27838.52پوائنٹس ہو گیا۔ تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب8ارب99کروڑ22لاکھ93ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب2ارب 97کروڑ62لاکھ 12ہزار786روپے سے بڑھ کر 75کھرب11ارب 96کروڑ85لاکھ 6ہزار783روپے ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 14ارب روپے مالیت کے 43کروڑ18لاکھ 53ہزار حصص کا کاروبار ہوا جبکہ جمعرات کو 12ارب روپے مالیت کے 34کروڑ85لاکھ 26ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔ جمعہ کو مجموعی طور پر 407کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 299کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،92میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب 5کروڑ18لاکھ ،پاک الیکٹرون 2کروڑ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 1کروڑ64لاکھ، بینک اسلامی پاکستان 1کروڑ28لاکھ اور پاک انٹر نیشنل بلک 1کروڑ23لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ کے اعتبار سے یونی لیورفوڈز کے بھاﺅ میں300روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکی حصص قیمت 7200.00روپے ہو گئی اسی طرح 100.00 روپے کے اضافے سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت 7000.00روپے پر جا پہنچی تاہم سیمنس پاک اور ہینو پاک موٹرز کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 43.22روپے اور 23.33روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سیمنس پاک کے حصص کی قیمت گھٹ کر 821.18روپے اور ہینو پاک موٹرز کے حصص کی قیمت کم ہو کر 466.65روپے پر آ گئی ۔








