مقامی اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر مستحکم

کراچی۔ 29 نومبر (اے پی پی) انٹربینک مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں 2 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ مقامی اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں2پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید155.28روپے سے بڑھ کر 155.30 روپے اور قیمت فروخت155.38روپے سے بڑھ کر155.40روپے …

کراچی۔ 29 نومبر (اے پی پی) انٹربینک مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں 2 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ مقامی اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں2پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید155.28روپے سے بڑھ کر 155.30 روپے اور قیمت فروخت155.38روپے سے بڑھ کر155.40روپے ہوگئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید155.40روپے اور قیمت فروخت155.70روپے مستحکم رہی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید170.40روپے اورقیمت فروخت172روپے مستحکم رہی تاہم 10پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید200روپے سے بڑھ کر200.10روپے اورقیمت فروخت201.50روپے سے بڑھ کر201.60روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید22روپے اور قیمت فروخت22.90روپے برقرار رہی۔ سعودی ریال کی قیمت خرید41.30روپے سے بڑھ کر41.35روپے اورقیمت فروخت41.60روپے سے بڑھ کر41.65روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.30روپے سے بڑھ کر42.35روپے اورقیمت فروخت42.60روپے سے بڑھ کر42.65روپے ہوگئی۔

مزید خبریں