سعودی عرب میں میٹھے مشروبات پر ٹیکس نافذ

ریاض ۔یکم دسمبر(اے پی پی) سعودی عرب میں میٹھے مشروبات اور دیگر منتخب اشیا پر ٹیکس یکم دسمبر سے نافذ العمل ہو گیا ہے ،سافٹ ڈرنکس پر 50 فیصد، انرجی ڈرنکس پر 100 فیصد اورمیٹھے مشروبات پر 50 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔اس کا فیصلہ جی سی سی ممالک نے مشترکہ طورپر کیا تھا جس کا مقصد صارفین کو مضر صحت مشروبات کے استعمال سے باز رکھنا ہے۔محکمہ زکوٰة …

ریاض ۔یکم دسمبر(اے پی پی) سعودی عرب میں میٹھے مشروبات اور دیگر منتخب اشیا پر ٹیکس یکم دسمبر سے نافذ العمل ہو گیا ہے ،سافٹ ڈرنکس پر 50 فیصد، انرجی ڈرنکس پر 100 فیصد اورمیٹھے مشروبات پر 50 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔اس کا فیصلہ جی سی سی ممالک نے مشترکہ طورپر کیا تھا جس کا مقصد صارفین کو مضر صحت مشروبات کے استعمال سے باز رکھنا ہے۔محکمہ زکوٰة و آمدنی کے مطابق قہوہ خانوں اور کافی ہاﺅس میں تیار کیے جانے والے ٹھنڈے مشروبات پر کوئی ٹیکس نہیں ،میٹھے مشروبات میں وہ تمام اشیاءشامل ہیں جن میں شکر یا کسی بھی میٹھی چیز کا اضافہ کیا گیا ہو اور اسے مشروب کے طور پر استعمال کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہو۔منتخب اشیاءٹیکس ایسے میٹھے مشروبات پر لاگو نہیں ہوگا جو 75 فیصد تک دودھ اور اس کی مصنوعات سے تیار کیے گئے ہوں، دودھ اور ڈیری مصنوعات اس ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گی۔

مزید خبریں