مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں نے نومبر کے مہینے میں 7کشمیریوں کو شہید کردیا

سرینگر ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی کاررائیاں جاری رکھتے ہوئے گزشتہ ماہ نومبر میں 7کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اس عرصے کے دوران بھارتی فوج ، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروںکی طرف سے پرامن مظاہرین پر فائرنگ ، پیلٹ گن اور آنسو گیس کے استعمال سے 82افراد …

سرینگر ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی کاررائیاں جاری رکھتے ہوئے گزشتہ ماہ نومبر میں 7کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اس عرصے کے دوران بھارتی فوج ، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروںکی طرف سے پرامن مظاہرین پر فائرنگ ، پیلٹ گن اور آنسو گیس کے استعمال سے 82افراد شدید زخمی ہوگئے۔بھارتی فورسز نے کم از کم 60افراد کو گرفتارکیا جن میں زیادہ ترنوجوان اورسیاسی کارکن شامل ہیں۔ بھارتی فوجیوں نے اس ماہ میں ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی اور محاصرے اور تلاشی کی کاررائیوں کے دوران 3 مکانوں کو تباہ کردیا۔قابض حکام نے 5اگست سے لوگوں کو سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔