شنگھائی ۔ 29 اگست (اے پی پی) چین کی آئل کمپنی ”سینوپیک“ کے خالص منافع میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 21.6 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کی صورتحال ہے۔ ایشیاءکی سب سے بڑی آئل ریفائنر کمپنی کی جاری رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری سے جون کے دوران 19.92 ارب یوآن خالص منافع حاصل ہوا جبکہ کمپنی …
چینی آئل کمپنی ”سینوپیک“ کے خالص منافع میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 21.6 فیصد کمی

مزید خبریں
شنگھائی ۔ 29 اگست (اے پی پی) چین کی آئل کمپنی ”سینوپیک“ کے خالص منافع میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 21.6 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کی صورتحال ہے۔ ایشیاءکی سب سے بڑی آئل ریفائنر کمپنی کی جاری رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری سے جون کے دوران 19.92 ارب یوآن خالص منافع حاصل ہوا جبکہ کمپنی نے گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران 25.42 ارب یوآن خالص منافع حاصل کیا۔ بیان کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں سال 2015ءکی پہلی ششماہی کے مقابلے میں تیزی سے کمی ہوئی جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں 4.4 فیصد اضافہ ہوا تاہم خام تیل کے نرخوں میں تیزی سے کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں اضافے کے اثرات ماند پڑ گئے








