اردن میں آتش زدگی سے 7 بچوں سمیت 13 پاکستانی جاں بحق، 3 زخمی

عمان ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) اردن کے دارالحکومت مغربی عمان سے 45 کلومیٹر دور جنوبی شونیہ کے علاقے میں مکان میں آگ لگنے سے7 بچوں سمیت 13 پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ محکمہ سول ڈیفنس کے بیان کے مطابق زرعی کھیت کے پاس واقع گھر میں دو پاکستانی کنبے رہائش پذیر تھے، آتش زدگیکے حادثہ میں سات بچوں سمیت تیرہ افراد آگ سے جھلس …

عمان ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) اردن کے دارالحکومت مغربی عمان سے 45 کلومیٹر دور جنوبی شونیہ کے علاقے میں مکان میں آگ لگنے سے7 بچوں سمیت 13 پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ محکمہ سول ڈیفنس کے بیان کے مطابق زرعی کھیت کے پاس واقع گھر میں دو پاکستانی کنبے رہائش پذیر تھے، آتش زدگیکے حادثہ میں سات بچوں سمیت تیرہ افراد آگ سے جھلس جانے سے جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ محکمہ نے اپنے بیان میں ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں کی حالت بہتر ہے۔ اس واقعے کو دیکھنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اردن میں تقریباً آٹھ ہزار پاکستانی مقیم ہیں، جن میں زیادہ تر پاکستانی زرعی شعبے سے منسلک ہیں۔