اقوام متحدہ کے چیف نے اقوام متحدہ کے مشن ڈی آر سی کا نیا کمانڈر مقرر کر دیا

اقوام متحدہ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے برازیل کے لیفٹیننٹ جنرل ریکارڈو آگٹو فریرا کوسٹا نیویس کو جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن ڈی آر سی کا نیا فورس کمانڈر مقرر کر دیا۔ اقوام متحدہ کے چیف آفس کے مطابق کوسٹا نیویس برازیل کے لیفٹیننٹ جنرل الیاس روڈریگس مارٹن فلیہو کی جگہ عہدہ سنبھال رہے ہیں، انہوں نے 31 اکتوبر …

اقوام متحدہ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے برازیل کے لیفٹیننٹ جنرل ریکارڈو آگٹو فریرا کوسٹا نیویس کو جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن ڈی آر سی کا نیا فورس کمانڈر مقرر کر دیا۔ اقوام متحدہ کے چیف آفس کے مطابق کوسٹا نیویس برازیل کے لیفٹیننٹ جنرل الیاس روڈریگس مارٹن فلیہو کی جگہ عہدہ سنبھال رہے ہیں، انہوں نے 31 اکتوبر کو مونسکو فوج کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری مکمل کی تھی۔ کوسٹا کا برازیل کی مسلح افواج میں 30 سال سے زیادہ عرصہ کا مشہور فوجی کیریئر رہا ہے، ان کے پاس امن کا سابقہ تجربہ بھی ہے اور وہ 1995 سے 1996 تک اقوام متحدہ کے انگولا تصدیقی مشن III میں فوجی مبصر کی حیثیت سے خدمات بھی انجام دے چکے ہیں۔

مزید خبریں