اسلام آباد ۔05 دسمبر (اے پی پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے دائر درخواست پر نئے ممبران کی تعیناتی کا معاملہ 10 روز میں حل کر نے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 17دسمبر تک ملتوی کر دی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ سپیکرقومی اسمبلی اسمبلی اور چئیرمین سینٹ غیر جانبدار ہیں وہ حکومت اوراپوزیشن کا ڈیڈلاک ختم …
اسلام آباد ہائی کورٹ کا الیکشن کمیشن کے نئے ممبران کی تعیناتی کا معاملہ 10 روز میں حل کر نے کا حکم ، سماعت 17دسمبر تک ملتوی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔05 دسمبر (اے پی پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے دائر درخواست پر نئے ممبران کی تعیناتی کا معاملہ 10 روز میں حل کر نے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 17دسمبر تک ملتوی کر دی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ سپیکرقومی اسمبلی اسمبلی اور چئیرمین سینٹ غیر جانبدار ہیں وہ حکومت اوراپوزیشن کا ڈیڈلاک ختم کراسکتے ہیں، ہم پارلیمنٹ کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں اور یہ کام ممبران قومی اسمبلی نے کرنا ہے۔جمعرات کو عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت ۔سماعت کے موقع پر وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر جبکہ مسلم لیگ (ن)کی جانب سے محسن شاہ نواز رانجھا عدالت میں پیش ہوئے ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی کا ساتواں اجلاس بدھ کو ہوا ہے، معاملے کے حل کے لیے مزید وقت دیا جائے ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ سپیکر قومی اسمبلی اور چئیرمین سینٹ کی کوششوں کو سراہتے ہیں، حکومت اور اپوزیشن کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔فاضل چیف جسٹس اطہر من اللہ نے محسن شاہ نواز رانجھا سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے سپریم کورٹ میں کوئی پٹیشن دائر کی ہے،سمجھ نہیں آئی جب معاملات حل کی طرف جارہے ہیں تو آپ عدالت کیوں گیے ۔عدالت نے محسن شاہ نواز رانجھا سے استفسار کیا کہ آپ ایسے معاملات عدالتوں میں کیوں لاتے ہیں،آپ منتخب نمائندے ہیں خود معاملات حل کریں، ہمارے لیے آسان ہے کہ ہم کیس سن لیں لیکن یہ معاملہ پارلیمنٹ کا ہے، وہ خود حل کرے،








