اقوام متحدہ ۔05 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے یورپیاراکین نے شمالی کوریا کے تازہ میزائل تجربات کی مذمت کرتے ہوئے اس سے خطے کے ممالک کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔یہ بات اقوام متحدہ میں پولش سفیر جوانا رونیکا نے 6 ممالک کی طرف سے مشترکہ بیان میںکہی۔مشترکہ بیان کے مطابق بیلجیم ، فرانس ، جرمنی ، پولینڈ ، برطانیہ اور نئے …
سلامتی کونسل کے یورپی اراکین کی شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔05 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے یورپیاراکین نے شمالی کوریا کے تازہ میزائل تجربات کی مذمت کرتے ہوئے اس سے خطے کے ممالک کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔یہ بات اقوام متحدہ میں پولش سفیر جوانا رونیکا نے 6 ممالک کی طرف سے مشترکہ بیان میںکہی۔مشترکہ بیان کے مطابق بیلجیم ، فرانس ، جرمنی ، پولینڈ ، برطانیہ اور نئے رکن ایستونیا کا یہ مشترکہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شمالی کوریا نے 28 نومبرکو میزائل تجربہ کرکے امریکہ کو کرسمس کے تحفہ کے لئے تیار رہنے کی وارننگ دی تھی۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے رکن یورپی ممالک نے نومبر میں شمالی کوریا کے ذریعہ کئے گئے تازہ ترین بیلسٹک میزائل تجربوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شمالی کوریا کا یہ قدم، علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کو کم کرنے کے علاوہ ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے والا ہے۔








