لاہور۔ ۔05 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نیشنل سکول آف پبلک پالیسی سرکاری افسران کی تربیت کے لئے اہم خدمات سرانجام دے رہا ہے، ادارے کو جدید تربیتی رجحانات سے استفادے کے لئے دنیا کے بہترین تربیتی اداروں سے قریبی رابطہ رکھنا چاہیے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار جمعرات کو یہاں نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔ ۔05 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نیشنل سکول آف پبلک پالیسی سرکاری افسران کی تربیت کے لئے اہم خدمات سرانجام دے رہا ہے، ادارے کو جدید تربیتی رجحانات سے استفادے کے لئے دنیا کے بہترین تربیتی اداروں سے قریبی رابطہ رکھنا چاہیے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار جمعرات کو یہاں نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بورڈ کے 15ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق سمیت ایجنڈے میں شامل مختلف امور پر غور کیا گیا اور تفصیلی غور و خوض کے بعد ادارے کے امور کی مو¿ثر انجام دہی کے لئے فیصلے کئے گئے۔ صدر نے کہا کہ نیشنل سکول آف پبلک سکول پالیسی (این ایس پی پی) ایک شاندار ادارے کے طور پر سرکاری افسران کو تربیت فراہم کر رہا ہے اور اس کے ویژن کو برقرار رہنا چاہیے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں نجی اداروں کی آراءاور ان کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر نے کہا کہ دنیا کے بہترین تربیت فراہم کرنے والے ادارو ںکے ساتھ قریبی رابطے کی ضرورت ہے تاکہ بہترین بین الاقوامی طریقہ کارسے مستفید ہو کر این ایس پی پی کو بین الاقوامی سطح پر تربیت کا مسابقتی ادارہ بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں فیکلٹی کی تربیت بھی بہت اہم ہے تاکہ تربیت فراہم کرنے والے تربیت کے موجودہ طریقوں کو مزید بہتر بنانے کے لئے جدید ٹیکنیکس اور مہارتوں کو استوار کر سکے۔ اس موقع پر این ایس پی پی کے ریکٹر عظمت رانجھا نے بورڈ کو نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں تربیت کے معیار کو مزید بڑھانے سے متعلق کاوشوں سے آگاہ کیا۔








