سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔05 دسمبر (اے پی پی)سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ نے کہا ہے کہ انسانی المیے کو جنم لینے سے روکنے کے لیے مسئلہ کشمیر کا فوری حل ناگزیر ہے، سعودی عرب مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور اسکا فوری حل چاہتا ہے۔ ان خیالات …

اسلام آباد ۔05 دسمبر (اے پی پی)سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ نے کہا ہے کہ انسانی المیے کو جنم لینے سے روکنے کے لیے مسئلہ کشمیر کا فوری حل ناگزیر ہے، سعودی عرب مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور اسکا فوری حل چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سعودی شوریٰ کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر عبدللہ بن محمد الشیخ نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے جمعرات کے روز پارلیمنٹ میں ہونے والی اپنی ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں سعودی شوریٰ کونسل کے وفد کے اراکین بھی موجود تھے۔ چیئر مین شوریٰ کونسل نے کہا کہ سعودی عرب کے عوام کے دل اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی حالت زار کو نظرانداز نہیں کیاجا سکتا اورسعودی عرب کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی شوریٰ کونسل بھارتی مظالم کوبے نقاب کرنے اور کشمیری عوام کی حالت زور پردنیا کی توجہ مبذول کرانے کےلیے عالمی پارلیمانی کانفرنس کے انعقادکی مکمل حمایت کرتی ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی روز بروز بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا اورکشمیری عوام پرہونے والے بھارتی ظلم و ستم کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کو کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔دونوں رہنماو¿ں نے کشمیر پربین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس کواسلام آباد میں منعقد کرانے پراتفاق کیا۔ سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے سعودی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات موجود ہیں اور دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں بھی گہری دوستی موجود ہے اور دونوں نے بین الااقومی اور علاقائی فورمزپر ہمیشہ ایک دوسرے کے مو¿قف کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ہر آزمائش پر پورا اترنے والی اپنی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں برادر ممالک مذہب ،اخوت، تاریخ اور ثقافت کے اٹوٹ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ سپیکر نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی عرب کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ چیئر مین سعودی شوریٰ کونسل کوکشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں گزشتہ 123دنوں سے جاری لاک ڈاو¿ن نے کشمیر کی عوام کو بدترین انسانی المیے کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے ہمیشہ اپنے بین الاقومی وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے اور کشمیری عوام کے جائزحقوق دینے سے نہ صرف انکار کیا ہے بلکہ ا±ن کی تحریک جدوجہد آزادی کو دبانے کےلیے طاقت کا بے دریغ استعمال کررہاہے۔اسپیکر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نا مکمل ایجنڈا ہے اس کے حل کے لیے عالمی برادری کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس مسئلہ کو عالمی سطح پر ا±جاگر کرنے کے لیے بین الاقوامی الپارلیمانی کانفرنس کے انعقاد کی تجویز دی اور سعودی عرب کو اس سلسلے میں تعاون فراہم کرنے کے لیے کہا، جس کی چیئرمین شوریٰ کونسل نے بھرپور تائید کی اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل نے دونوں ممالک کے قانون سازوں کے مابین روابط کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین نے دونوں ایوانوں کی تجارت کی قائمہ کمیٹیوں کے مابین مسلسل رابطوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ایوانوں کی تجارت کی قائمہ کمیٹیاں دونوں ممالک میں تجارت کے فروغ کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے میں اہم کردارادا کر سکتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں اور سعودی عرب کی سرمایہ کار دونوں اقوام کی بہترین مفادات کی خاطر پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ سپیکرقومی اسمبلی نے سعودی عرب میں پاکسانیوں کے لیے ملازمتوں کے مختص کوٹے میں اضافے کی تجویزدی۔انہوں نے سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے سعودی جیلوں میں معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث قید قیدیوں کورہا کرنے پر سعودی عرب کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں سعودی شوریٰ کونسل کے چیئر مین ڈاکٹرعبداللہ بن محمدالشیخ نے قومی اسمبلی میں رکھی گئی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔ مہمان وفد نے قومی اسمبلی ہال کا دورہ کیا اور پارلیمنٹ ہاو¿س پر پرتپاک استقبال پر سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کا شکریہ ادا کیا۔