چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن۔ 06دسمبر(اے پی پی) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ تجارت کے حوالے سے ان کے انتظامی حکام کی بات چیت صحیح سمت میں آگے بڑھ رہی ہے ۔ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ چین کے تجارتی مذاکرات بارے کئی بڑے مسائل پر گفت وشنید ہو رہی ہے اوردرست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات چیت کے 15 دسمبر …

واشنگٹن۔ 06دسمبر(اے پی پی) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ تجارت کے حوالے سے ان کے انتظامی حکام کی بات چیت صحیح سمت میں آگے بڑھ رہی ہے ۔ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ چین کے تجارتی مذاکرات بارے کئی بڑے مسائل پر گفت وشنید ہو رہی ہے اوردرست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات چیت کے 15 دسمبر تک ٹھوس نتائج آنے کی توقع ہے۔اگر دونوں فریق 15 دسمبر تک کسی تجارتی معاہدے پر نہیں پہنچتے ہیں، ایسی صورت میں امریکہ کا 300 ارب ڈالر مالیت کے چینی سامان پر اضافی محصول لگانے کا منصوبہ ہے۔

مزید خبریں