اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج کا اعلٰی ترین اعزاز ”نشان حیدر“ حاصل کرنے والے جوان سوار محمد حسین کا 48 واں یوم شہادت منگل کو منایا جائے گا۔ سوار محمد حسین شہید 17جون 1949ءمیں ڈھوک پیر بخش راولپنڈی میں پیدا ہوئے تھے۔ نشان حیدر پانے والے پاک فوج کے جوان سوار محمد حسین نے 3دسمبر 1966کو پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔1971کی پاک بھارت جنگ …
پاک فوج کا اعلٰی ترین اعزاز ”نشان حیدر“ حاصل کرنے والے سوار محمد حسین کا 48 واں یوم شہادت منگل کو منایا جائے گا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج کا اعلٰی ترین اعزاز ”نشان حیدر“ حاصل کرنے والے جوان سوار محمد حسین کا 48 واں یوم شہادت منگل کو منایا جائے گا۔ سوار محمد حسین شہید 17جون 1949ءمیں ڈھوک پیر بخش راولپنڈی میں پیدا ہوئے تھے۔ نشان حیدر پانے والے پاک فوج کے جوان سوار محمد حسین نے 3دسمبر 1966کو پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔1971کی پاک بھارت جنگ میں وہ اپنی یونٹ کے ساتھ خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ سوار محمد حسین شہید 5دسمبر 1971کو ظفر وال (شکر گڑھ) کے محاذ پر دشمن کی گولہ باری کی پرواہ کئے بغیر خندق میں موجود اپنے ساتھیوں کو گولہ باردو پہنچاتے رہے، وہ خود بھی ٹینک شکن توپوں کے پاس جاکر دشمن کے ٹھکانوں کی نشاندہی کرتے تھے جس سے دشمن کی بہت بڑی تعداد میں ٹینک تباہ ہوگئے تھے ۔10دسمبر 1971کو سوار محمد حسین دشمن کی مشین گن کی گولیوں کا نشانہ بن گئے اور جام شہادت نوش کرگئے۔








