وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاٹویٹ

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگیوں کوسیاست کرنی ہو تو حکومت جعلی اگر مفاد میں ہو تو حکومت اصلی ہو جاتی ہے، کسی بھی سزا یافتہ کا محض تیمار داری کی غرض سے بیرون ملک جانا قانون کے ساتھ کھلواڑ کرنے کے مترادف ہے، پاکستان کی جیلوں میں قید باقی …

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگیوں کوسیاست کرنی ہو تو حکومت جعلی اگر مفاد میں ہو تو حکومت اصلی ہو جاتی ہے، کسی بھی سزا یافتہ کا محض تیمار داری کی غرض سے بیرون ملک جانا قانون کے ساتھ کھلواڑ کرنے کے مترادف ہے، پاکستان کی جیلوں میں قید باقی قیدی سوچتے ہیں کہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں۔ پیر کی رات اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک میں قانون کے یکساں اطلاق کی جدوجہد کا علم اٹھائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کی تیمار داری کیلئے بیرون ملک چھوٹے میاں صاحب ، دو مفرور بیٹے، صاحبزادی، سمدھی، نواسے، نواسیاں اور ٹی ٹی مافیا بھتیجے پہلے سے ہی موجود ہیں، ایسے میں مریم نواز کا بیرون ملک جانے کیلئے عدالت سے رجوع باعثِ تعجب ہے۔