نیویارک ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے امور پناہ گزین کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں جاری لڑائی کے نتیجے میں رواں سال کے دوران اب تک تقریباً 4 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ کی ٹویٹر پر جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں جاری لڑائی اور …
یمنی خانہ جنگی میں رواں سال کے دوران تقریباً 4 لاکھ شہری بے گھر ہوئے ہیں،اقوام متحدہ

مزید خبریں
نیویارک ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے امور پناہ گزین کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں جاری لڑائی کے نتیجے میں رواں سال کے دوران اب تک تقریباً 4 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ کی ٹویٹر پر جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں جاری لڑائی اور خانہ جنگی کے نتیجے میں رواں سال کے اوائل سے اب تک تین لاکھ 93 ہزار افراد نقل مکانی پرمجبور ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں جاری لڑائی کے نتیجے میں شہریوں کی نقل مکانی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ عالمی برادری کی طرف سے یمن میں ہجرت کرنے والے شہریوں کی بہبود کے لیے خاطر خواہ رقم نہیں دی گئی۔ رواں سال امداد دینے والے ملکوں نے یمنی پناہ گزینوں اور جنگ سے متاثرہ شہریوں کی امداد کے لیے دو ارب 60 کروڑ ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اس وقت تقریباً 2 کروڑ یمنی جنگ کی وجہ سے غربت کی لکیرسے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں یا غیرملکی امداد پر انحصار کرتے ہیں۔








