اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے اکثر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس نے نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شدید دھند سے قومی شاہراہ پر حد نگاہ 30 میٹر رہ گئی ہے جسکے باعث لاہور سے حافظ آباد تک موٹروے ایم ٹو کو عارضی طوربند …
پنجاب میںشدید دھند ، بعض مقامات پر موٹروے بند ، فلائٹ شیڈول متاثر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے اکثر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس نے نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شدید دھند سے قومی شاہراہ پر حد نگاہ 30 میٹر رہ گئی ہے جسکے باعث لاہور سے حافظ آباد تک موٹروے ایم ٹو کو عارضی طوربند کر دیا گیا ہے۔ لاہور کے متعدد علاقوں ٹھوکر نیاز بیگ، چوہنگ، موہلنوال، پھولنگر، جمبر، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال اور گردونواح میں بھی دھند کے باعث معمولات زندگی متاثر اور آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ شدید دھند کے باعث ایئرپورٹس پر پروازوں کی آمدورفت بھی متاثر ہورہی ہے ۔ترجمان موٹروے نے ڈرائیورحضرات سے کہا کہ دھند میں فوگ لائٹس کااستعمال اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، سفر سے قبل موٹر وے کی ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔








