اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارت 72سال سے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے تاہم کشمیری ہار نہیں مانیں گے ، وہ وقت آنے والا ہے جب بھارت کو کشمیر سے نکلنا پڑے گا اور کشمیریوں کو آزادی دینا پڑی گی ۔ گزشتہ روز یہاں اسلام آباد میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ …
بھارت 72سال سے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، راجہ فاروق حیدر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارت 72سال سے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے تاہم کشمیری ہار نہیں مانیں گے ، وہ وقت آنے والا ہے جب بھارت کو کشمیر سے نکلنا پڑے گا اور کشمیریوں کو آزادی دینا پڑی گی ۔ گزشتہ روز یہاں اسلام آباد میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں کو نشانہ اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کر رہا ہے، اس کے یہ اقدامات اس لئے ہیں کہ کشمیریوں کو آزادی کی جدوجہد سے روکا جائے، جہاں کہیں بھی حق مانگا جاتا ہے تو اسے دبانے کے لئے کوششیں ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری تارکین وطن کو اپنا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 21کروڑ اور آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لاکھوں عوام کشمیریوں کی پشت پر ہیں، ہم اپنا فرض پورا کریں گے اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی منطقی انجام تک پہنچے گی۔








