اسلام آباد ۔16 دسمبر(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے سانحہ اے پی ایس کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم جانوں کی قربانی نے ہر قسم کی انتہاءپسندی، دہشت گردی، تشدد اور نفرت کے خلاف قوم کو متحد کیا ہے، آج ہم عہد کرتے ہیں کہ عسکریت پسندی کی سوچ کو ملک میں پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔ پیر کو سانحہ اے پی سی کے …
وزیراعظم عمران خان کا سانحہ اے پی سی کے پانچ سال مکمل ہونے پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔16 دسمبر(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے سانحہ اے پی ایس کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم جانوں کی قربانی نے ہر قسم کی انتہاءپسندی، دہشت گردی، تشدد اور نفرت کے خلاف قوم کو متحد کیا ہے، آج ہم عہد کرتے ہیں کہ عسکریت پسندی کی سوچ کو ملک میں پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔ پیر کو سانحہ اے پی سی کے پانچ سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداءاور اس سانحہ میں بچ جانے والوں کے لئے دعا گو ہیں۔ معصوم بچوں کے خون نے قوم کو ہر قسم کی انتہاءپسندی، دہشت گردی، تشدد اور نفرت کے خلاف متحد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں آج ہم اپنے ان شہداءکو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں وہیں اپنی مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ عسکریت پسندی کی سوچ کو ملک میں پروان نہیں چڑھنے دیں گے اور قوم کو اس مکروہ سوچ کا یرغمال نہیں بننے دیں گے۔








