فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 5 ارب 1 کروڑ 54 لاکھ روپے جاری

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 5 ارب 1 کروڑ 54 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 12 ارب 83 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے …

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 5 ارب 1 کروڑ 54 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 12 ارب 83 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے ایکسپو سنٹر پشاور کے لئے 15 کروڑ، ایکسپو سنٹر کوئٹہ کے لئے 5 کروڑ، سی پیک کے تحت گوادر میں واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ کے لئے 30 کروڑ، کیڈٹ کالج خاران کے لئے 10 کروڑسبی۔رکنی روڈ کے لئے 75 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔