وزیراعظم عمران خان سے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات، اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال

جنیوا۔ 17 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے مابین یہ ملاقات جنیوا میں پناہ گزینوں سے متعلق پہلے عالمی فورم کے موقع پر ہوئی۔بات چیت کے دوران اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماوں نے دونوں ملکوں کے درمیان اہم …

جنیوا۔ 17 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے مابین یہ ملاقات جنیوا میں پناہ گزینوں سے متعلق پہلے عالمی فورم کے موقع پر ہوئی۔بات چیت کے دوران اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماوں نے دونوں ملکوں کے درمیان اہم امورکے حوالے سے یکساں نکتہ نظر پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے اعلی سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے چھٹے اجلاس کی اہمیت کو اجاگر کیا جو اگلے سال کے اوائل میں اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔وزیر اعظم نے جموں و کشمیر کے حوالے سے او آئی سی رابطہ گروپ میں ترکی کے فعال کردار سمیت مسلہ کشمیر سے متعلق ترکی کی مسلسل حمایت کو سراہا ہے۔ عمران خان نے دنیا کی دوسری بڑی مہاجر آبادی کی میزبانی کیلئے ترکی کے اقدامات کی بھی تعریف کی ہے اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر مہاجرین کی میزبانی کرنے والے ملکوں کو مطلوبہ ضروریات فراہم کریں۔

مزید خبریں