جنیوا ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت سیفران و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ عالمی برادری افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔جنیوا میں ترک صدر سے ملاقات میں انہوں نے ایف اے ٹی ایف اور دیگر عالمی فورمز پر پاکستان کی بھرپور حمایت اور کشمیر کا مسئلہ اٹھانے پر ترک صدر کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر مملکت نے ترک …
وزیر مملکت سیفران و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی کی ترک صدر سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
جنیوا ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت سیفران و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ عالمی برادری افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔جنیوا میں ترک صدر سے ملاقات میں انہوں نے ایف اے ٹی ایف اور دیگر عالمی فورمز پر پاکستان کی بھرپور حمایت اور کشمیر کا مسئلہ اٹھانے پر ترک صدر کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر مملکت نے ترک صدر کو پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کے مسائل سے آگاہ کیا۔پاکستان اپنے مالی مسائل کے باوجود چالیس سال سے فیاضی سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔








