جنیوا/اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے عالمی ادارے یو این ایچ سی آر نے معروف پاکستانی کاروباری شخصیت اور پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو مہاجرین یوتھ سفیر تعینات کر دیا ہے۔ وزیر مملکت سیفران شہریار آفریدی اور پاکستان میں یو این ایچ سی آر کی نمائندہ رویندرینی مینیکڈنی نے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں پیلس ڈیس نیشنس میں ہونے والے …
وزیر مملکت سیفران شہریار آفریدی اور پاکستان میں یو این ایچ سی آر کی نمائندہ رویندرینی نے جنیوا میں پہلے گلوبل ریفیوجیز فورم کے موقع پر جاوید آفریدی کو تقرری کا سرٹیفکیٹ پیش کیا

مزید خبریں
جنیوا/اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے عالمی ادارے یو این ایچ سی آر نے معروف پاکستانی کاروباری شخصیت اور پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو مہاجرین یوتھ سفیر تعینات کر دیا ہے۔ وزیر مملکت سیفران شہریار آفریدی اور پاکستان میں یو این ایچ سی آر کی نمائندہ رویندرینی مینیکڈنی نے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں پیلس ڈیس نیشنس میں ہونے والے پہلے گلوبل ریفیوجیز فورم کے موقع پر جاوید آفریدی کو تقرری کا سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ ریجنل بیورو برائے ایشیاء اینڈ پیسیفک کے ڈائریکٹر یو این ایچ سی آر مسٹر اندریکا نے بھی تقرری کی تقریب میں شرکت کی۔ بدھ کو یو این ایچ سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر جاوید آفریدی نے کہا کہ یو این ایچ سی آر پاکستان رفیوجی یوتھ سفیر کی حیثیت سے وہ پاکستان میں نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انہیں بااختیار بنانے کے لئے سخت محنت کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں نوجوانوں کی بہتری کے لئے فروغ دینے کے لئے تمام وسائل برئے کار لانے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل رفیوجی فورم میں کاروباری برادری سمیت متعدد اسٹیک ہولڈرز جمع ہیں، وہ پوری دنیا کے مہاجرین کو اپنی امداد کی فراہمی کے وعدے کے مطابق یہاں جمع ہوئے ہیں۔ نجی سیکٹر کے نمائندے کی حیثیت سے جاوید آفریدی نے اپنی ایک کمپنی میں 25 پناہ گزینوں اور 25 پاکستانیوں کی خدمات حاصل کرنے اور کرکٹ کوچنگ کیمپوں کے ذریعے 50 پناہ گزین نوجوانوں اور 50 پاکستانی نوجوانوں کو تربیت دینے کا وعدہ کیا۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ بہت سے افغان کھلاڑیوں نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنا سیکھا۔ میں افغان مہاجر نوجوانوں کو کھیلوں میں مشغول کروں گا کیونکہ کھیلوں سے لوگوں اور اقوام کو اکٹھا کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں یو این ایچ سی آر کی نمائندے رویندرینی نے مہاجرین کے مقصد کی حمایت کرنے پر نو تعینات یو این ایچ سی آر پاکستان مہاجرین یوتھ سفیر کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ جاوید آفریدی نوجوان پاکستانیوں اور مہاجروں کو یکساں طور پر بااختیار بنانے کی ہماری کوششوں میں معاون ثابت ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں 1.4 ملین افغان مہاجرین ہیں جن میں سے اکثریت پاکستان میں پیدا ہونے والی دوسری یا تیسری نسل ہے۔ 1.4 ملین رجسٹرڈ افغان مہاجرین میں سے تقریباً دو تہائی بچے اور نوجوان ہیں جن کی عمریں 24 سال یا اس سے کم ہیں۔ پاکستان میں یو این ایچ سی آر کے نمائندے نے کہا کہ یو این ایچ سی آر کے ذریعہ نوجوانوں کو تعلیم اور مہارتوں کی استعداد کار کو بہتر بنانے کے لئے متعدد منصوبوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔








