موبائل فون کی درآمدات میں پانچ ماہ کے دوران 63 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی)جاری مالی سال کے دوران ملک میں موبائل فون کی درآمدات میں گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 63 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے نومبر 2019ء کے عرصہ میں موبائل فون کی درآمدات پر 498.466 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گذشتہ مالی سال کے اسی …

اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی)جاری مالی سال کے دوران ملک میں موبائل فون کی درآمدات میں گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 63 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے نومبر 2019ء کے عرصہ میں موبائل فون کی درآمدات پر 498.466 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 63.62 فیصد زیادہ ہے۔ گذشتہ مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں موبائل فون کی درآمدات پر 304.65 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ نومبر میں موبائل فون کی درآمدات میں اضافہ کی شرح گذشتہ مالی سال نومبر کے مقابلہ میں 150 فیصد زیادہ ہے۔